اتوار کو پاکستان اور انڈیا کرکٹ ٹیم کے درمیان دوبارہ ٹاکرا ہو گا !

 

دبئی

پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں شکست کھائی تھی، بھارت اپنے دونوں میچ جیت کر فائنل فور میں پہنچ چکا تھا، اب پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرکے فائنل فور میں انٹری ڈال دی ہے، اب اتوار والے دن روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان دوبارہ ٹاکرا ہو گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے انتہائی اہم میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابراعظم نے کیا، بابراعظم نے نو رنز بنائے اور احسان خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی 53 کے سکور پر آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان نے 78 اور خوشدل شاہ نے 35 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں پاکستان نے 193 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیتنے کے لئے 194 رنز کا ٹارگٹ دیا، ہانگ کانگ کی جانب سے احسان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہانگ کانگ نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کا کوئی بیٹر پاکستانی باؤلرز کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہا، اس طرح ہانگ کانگ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ ہانگ کانگ صرف 38 رنز بنا سکا۔ اس طرح پاکستان نے یہ میچ 155 رنز سے جیت لیا اور فائنل فور میں پہنچ گیا۔دوسری جانب ایشیا کپ 2022 میں بھارت سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم پر تنقید کے حوالے سے ان کے والد اعظم صدیقی بھی میدان میں آگئے،بابر اعظم کے والد نے انسٹاگرام پر لکھا کہ پاکستان اپنا اہم میچ انڈیا کے خلاف اچھا مقابلہ کر کے ہار گیا، کوئی بات نہیں انشاء اللہ اگلے جیتیں گے پر جس طرح لوگ ٹی وی پر پاکستانی ٹیم اور خاص کر بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ قابل افسوس ہے۔ اعظم صدیقی نے ناقدین کے لیے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی مثال پیش کرتے ہوئے لکھا کہ کوہلی نے 3 سال سے زیادہ عرصے سے سنچری نہیں بنائی لیکن ان کی قوم نے اْن کی وہی عزت اور احترام برقرار رکھا ہوا ہے۔کپتان بابر اعظم کے والد نے تنقیدکرنے والوں سے کہاکہ یا د رہے ہم مسلمان قوم ہیں اور ہمارے دین کی بنیاد اخلاق اور رحم دلی پر ہے
اور جو فضول میں اپنی باتوں سے زہر پھینک رہے ہیں اْن کے لیے مجھے اور میرے بیٹے کو اللہ اپنی رحمت سے یہاں تک لایا ہے۔اعظم صدیقی نے کہاکہ پھربھی یہاں تک پہنچنے میں 15 سال کی شدید محنت لگی، اللہ ہی عزت کا مالک ہے اْسی نے عزت دی اور وہی اس کی حفاظت کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں پا کستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

प्रतिक्रिया

सम्बन्धित समाचार